3 جنوری، 2014، 12:59 PM

امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں

امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں

مہر نیوز/3 جنوری /2014ء: امریکہ کی کئی ریاستیں ایک بار پھر شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور برفباری اور سخت سردی امریکیوں کو جما رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستیں ایک بار پھر شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور برفباری اور سخت سردی امریکیوں کو جما رہی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک زیادہ سے زیادہ 14 انچ برف پڑ چکی ہے۔ برفانی طوفان کے نتیجے میں نیویارک، شکاگو اور بوسٹن میں فضائی نظام بھی جم کر رہ گیا ہے۔ اب تک 1500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔ سخت سردی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی 30 تک گرنے کا امکان ہے۔

News ID 1831931

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha